بھٹکل:24؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)سڑک پارکرکے پٹرول بنک کی طرف جارہی موٹر بائک توازن کھو کر پرائیویٹ بس کو ٹکر دینے کے نتیجےمیں بائک سوار شدید زخمی ہوکر ہلاک ہونے کا واقعہ مرڈیشور بستی مکی کے قریب قومی شاہراہ فورلین پر پیر کی رات پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت کائی کنی گرام پنچایت حدودوالے بستی کے مکین دنیش نارائن شٹی (45) کی حیثیت سے کی گئی ہ ے۔ مرڈیشور سرکاری اسپتال میں مہلوک کا پوسٹ مارٹم کیاگیا ۔ مرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔